تازہ ترینخبریںپاکستان سے

مفتاح اسماعیل تحریک انصاف کے کامیاب پاکستان پروگرام کے معترف

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی تحریک انصاف کے کامیاب پاکستان پروگرام کے معترف، انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام اچھا پلیٹ فارم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں چیئر مین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ غربت کا خاتمہ اس پروگرام کا اولین مقصد ہے، صحت مند پاکستان، ہنر مند اور کم لاگت گھر ہیں، کامیاب کسان، کامیاب کاروبار اس پروگرام کے کلیدی ستون ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وسائل کی تقسیم کیلئے 28 لاکھ 50 ہزار فی خاندان رکھے گئے ہیں، پروگرام کے تحت ماہانہ 1.7 ارب سے 2 ارب تقسیم کیے جاتے ہیں۔

وزارت خزانہ نے کمرشل بینکوں سے بولیاں طلب کیں کہ وہ قرض دیں، اخوت اور این آر سی پی نے اب تک 71 ہزار 500 افراد میں 11.2 ارب تقسیم کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button