تازہ ترینتحریکخبریں

’رانا ثنا آج ’سانحہ ماڈل ٹاؤن 2‘ کرنے والے تھے‘

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن ٹو کرنے والے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بڑے جذبے سے مقابلہ کیا ورنہ وزیر داخلہ رانا ثنا آج سانحہ ماڈل ٹاؤن ٹو کردیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 22 کے قریب کارکنان گرفتار ہوئے تھے میں نے ورکرز کو یقین دلایا کہ ہم جیل میں بھی ہوں گے توعمران خان جلسہ کرے گا اب کرکٹ گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان آج 7 بجے آپ لوگوں سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر بدترین شیلنگ کی گئی ہمیں بندوقیں دکھا کر دھمکیاں دی گئیں کیا ہم پاکستانی نہیں تھے؟ کیا ہم دہشت گرد ہیں لاک اپ میں ہم سے ایسا رویہ رکھا گیا کہ جیسے ہم بھارتی قیدی تھے پانچ گھنٹے وین میں گھماتے رہے پہلے ناررروال کے بارڈر پر ایک تھانے میں رکھا پھر پسرور لے آئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کچھ سال قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا تھا آج سیالکوٹ میں یہی واقعہ دوبارہ ہونے والا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button