تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کھانے کے لیے پیسے مانگنے پر 6 سالہ بچہ پولیس کے ہاتھوں قتل

 بھارت میں ایک پولیس اہلکار، ایک بچے کے کھانا کھانے کے لیے بار بار پیسے مانگنے پر مشتعل ہوگیا اور اسے گلا دبا کر مار ڈالا، پولیس نے پیٹی بند بھائی کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں ایک پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر 6 برس کے بچے کا قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے نے اپنی بھوک مٹانے کے لیے بار بار پیسوں کے لیے اصرار کیا جس پر ہیڈ کانسٹیبل نے گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔

مقامی پولیس افسر امن سنگھ راٹھور کا کہنا ہے کہ ملزم روی شرما گوالیار میں تعینات تھا اور محکمہ پولیس کو اسے برخاست کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

راٹھور کے مطابق بچہ کھانا خریدنے کے لیے پیسے مانگنے آیا، مذکورہ پولیس اہلکار نے جھڑک کر اسے وہاں سے بھگا دیا تاہم بچہ بار بار آتا رہا جس پر پولیس اہلکار غصے سے بے قابو ہوگیا۔

ملزم نے قتل کے بعد بچے کی لاش اپنی گاڑی میں ڈال لی اور شام میں ویران علاقے میں پھینک دیا، پولیس نے کچھ دیر بعد لڑکے کی لاش دریافت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کافی عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھا۔

مقتول بچے کے والدین نے 5 مئی کو، یعنی اس کی ہلاکت کے روز اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ پولیس کو ملزم کا سراغ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم روی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور قانونی کارروائی کا منتظر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button