تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ویڈیو: ملازم کی بہادری نے موبائل شو روم لٹنے سے بچالیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سیل بیچ میں واقع معروف موبائل کمپنی کے اسٹور کو جان ہتھیلی پر رکھ کر لٹنے سے بچالیا، سوشل میڈیا صارفین نے ملازم کو ہیرو قرار دے دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات دس مئی کو رونما ہوئی جہاں دو مشتبہ افراد اسٹور میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی کیبلز کو کاٹ کر مہنگے موبائل فون چرانے کی کوشش کرنے لگے،

پولیس کے مطابق، دونوں مشتبہ افراد اسٹور میں داخل ہوئے اور ڈسپلے کے ساتھ منسلک سیکیورٹی کیبلز کاٹ کر اعلیٰ درجے کے موبائل فون چرانے کی کوشش کی، عین اسی وقت اسٹور کے ملازم نے مشتبہ شخص پر دھاوا بول دیا جس کے ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈکیت کو دیکھتے ہی اسٹور ملازم جان کی پرواہ کئے بغیر  اس پر جھپٹ پڑا اور اسی اثنا میں ڈکیت نے پستول نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا اسٹور میں موجود دوسرے ڈکیت نے اپنے ساتھی کو چھڑایا اور فرار ہوگئے، واقعے میں اسٹور ملازم محفوظ رہا۔

واقعے کے بعد مقامی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نےعوام سے تعاون مانگ لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button