تازہ ترینخبریںپاکستان

شہباز گل کی اہلیہ کو خط معمول کی کارروائی ہے، ترجمان کامسیٹس یونیورسٹی

اسلام آباد (عاصم جیلانی) کامسیٹس یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کی اہلیہ اعزا اسد رسول سے 99ہزار امریکی ڈالرز کی واپسی کا مطالبہ کے لئے خط معمول کے مطابق جاری کیا گیا اور اسکالرز کو معمول کے مطابق جاری کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اسے ایک فورم کے ذریعے پیش کیا جائے گا تاکہ اس معاملے کو حل کیا جا سکے۔

اور یہ کسی ایک طالب علم کے لئے نہیں ہوتا جو بھی سکالر شپ پہ بیرون ملک جاکر واپس نہیں آتا انہیں ایسے خطوط لکھے جاتے ہیں ۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایک مرتبہ اعزا رسول نے کامسٹیس کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب دیا تھا لیکن اس کے بعد سکالر شپ پر جانے والی طالبہ نے یونیورسٹی کے خط کا کوئی جواب نہیں دیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی اہلیہ سال 2011 میں کامسیٹس یونیورسٹی کی طرف سے سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کرنے کے لیے امریکہ گئی تھیں تاہم گیارہ سال گزرنے کے باوجود اپنے حلف کے مطابق واپس نہیں آئی ہیں اور نہ ہی قانون کے مطابق انکی پی ایچ ڈی پرآنے والے اخراجات کو واپس سرکاری خزانے میں جمع کرایا ہے۔

کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے ازا اسد رسول کو لکھے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیاہے کہ آپ کو7 مارچ 2011 میں امریکہ کی University of Illinois at Urbana-Champaign USA(UIUC)) (کے لیے سکالرشپ ایوارڈ کیا گیاجبکہ آپ نے اس یونیورسٹی میں اگست 2011 میں حاضری دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سکالرشپ کے تحت 2016 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرکے واپس رپورٹ کرنا لازم تھا تاہم وہ تاحال واپس نہیں آئی ہیں اور نہ ہی قواعد کے مطابق سکالرشپ کے اخراجات سرکاری خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

1 2اگلا صفحہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button