تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین صوبائی اسمبلی رگڑے میں آسکتے ہیں؟

لاہور(رپورٹ فیصل اکبر )۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے منحرف ہونے والے اراکین تحریک عدم اعتماد میں ووٹ نہ دینے کی وجہ سے سخت سزاﺅں سے بچ گئے تاہم پنجاب کے منحرف اراکین وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے انتخابی عمل میں حصہ لینے کی وجہ سے پکڑ میں آسکتے ہیں۔

پاکستان میں الیکشن اموراور الیکشن کمیشن کے سنیئر افسران اور سپریم کورٹ میں آرٹیکل تریسٹھ اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس کی سماعت میں مسلم لیگ قاف کے وکیل اور سنیئر وکیل اظہر صدیق کا روزنامہ جہان پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف نے منحرف اراکین پی ٹی آئی کا ووٹ استعمال نہیں کیا اسی لیے وہ منحرف اراکین نااہلی سے بچ گئے

لیکن پنجاب میں صورتحال مختلف ہوگی کیوں کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے پارٹی پالیسی کے خلاف حمزہ شہبازشریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹ دیکر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے یوں پنجاب سے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین صوبائی اسمبلی رگڑے میں آسکتے ہیں

دوسری طرف الیکشن امور کے ماہرین کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا قومی اسمبلی کے منحرف اراکین سے متعلق فیصلہ رولز کے عین مطابق ہے کیوں کہ وزیراعظم کے خلاف رائے شماری میں منحرف اراکین قومی اسمبلی نے حصہ نہیں لیا تھا علاوہ ازیں کئی دوسرے بروقت اقدامات بھی پی ٹی آئی کی جانب سے فوراً نہیں کیے گئے جن کا فائدہ منحرف اراکین کو پہنچا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button