تازہ ترینخبریںپاکستان

حج درخواستیں جمع کروانے کا آج آخری دن

بینکوں کے ذریعے سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینکوں کے ذریعے 4 دن میں 43ہزار 554 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور آج 13مئی بروز جمعہ حج درخواستیں وصول کرنےکا آخری دن ہو گا۔

وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی جائےگی۔ عازمین حج دو مجاز افسران کے دستخط، مہروالی بینک رسیدضرور حاصل کریں۔

عازمین حج اپنے کوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے لازمی کر لیں۔ درخواست کیساتھ سعودی حکام سے منظورشدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفکیٹ دینا لازمی ہے۔

درخواست گزاروں کو پاسپورٹ، ہیلتھ فٹنس سرٹیفکیٹ، 50ہزار روپے بطور ٹوکن جمع کرانا لازمی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی آسانی کیلئے پاسپورٹ جمع کرانےکی حتمی تاریخ 20 ذی القعدہ ہے۔

وزارت مذہبی امور نے ہیلپ لائن 0519205696 اور 0519216980 تا82 کا اجرا کر دیا۔ عازمین حج آفیشل واٹس نمبر 03063332555 پر بذریعہ میسج رہنمائی لےسکتےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button