تازہ ترینخبریںدنیا

اٹلی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق

 اٹلی کے شہر میلان کی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

اطالوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ میلان تورینو موٹر وے پر وین اور کار میں تصادم کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں  کام پر جانے والے چاروں پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے مں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

میلان ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، تاہم بتایا جاتا ہے ان کی عمریں 30 برس سے 35 برس کے درمیان تھی۔

حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کیلئے موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا،  جبکہ 5 ایمبولینس اور دو ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button