تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت میں وزیر کی بہو نے خودکشی کیوں کی؟

بھارت میں خودکشی کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار کی بہو نے خودکشی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار کی بہو نے پھانسی کا پھندہ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خودکشی کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی تاہم بھارتی میڈیا کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اندر سنگھ کی بہو نے گھریلو مسائل کی وجہ سے خودکشی کی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے میڈیا انچارج شاجاپور ضلع وجے جوشی نے اندر سنگھ پرمار کی بہو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار کا تعلق بھی حکمران جماعت سے ہے۔ وہ 2019 سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔

بھارت میں خودکشی کا شرح زیادہ ہے۔ سال 2019 میں 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد نے خودکشی کی۔ عالمی ادارہ صحت بھارت میں خودکشی کو سنگین مسئلہ قرار دیتا ہے۔

گزشتہ روز بھارت کی ریاست تام ناڈو میں ایک 27 سالہ خاتون نے سسرال میں ٹوائلٹ کی عدم دستیابی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

خودکشی کرنے والی خاتون ایک مقامی اسپتال میں نوکری کرتی تھیں اور ان کی شادی گزشتہ ماہ ہی ہوئی تھی۔ خاتون نے شادی سے قبل اپنے شوہر سے گھر میں ٹوائلٹ بنانے کا اصرار کیا تھا۔

گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے خاتون اپنے والدین کے گھر رہتی تھی۔ دونوں میاں بیوی میں ٹوائلٹ کے معاملے پر جھگڑا بھی ہوا تھا۔

خاتون نے آج والدین کے گھر میں خودکشی کرلی۔ اس کی لاش ایک کمرے کے پنکھے پر لٹکی ہوئی تھی۔ والدین نے خاتون کے سسرال والے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button