تازہ ترینخبریںسیاسیات

جنرل فیض حمید سے متعلق جملہ دانستہ نہیں تھا، بے دھیانی میں منہ سے نکل گیا

شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف زرداری نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے متعلق بیان پر وضاحت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کور کمانڈر پشاور جنرل فیض حمید سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کے آخر میں جملہ دانستہ نہیں تھا، بے دھیانی میں منہ سے نکل گیا۔

خیال رہے کہ  پریس کانفرنس کے دوران آصف زرداری سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ کے اتحادی کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت جنرل فیض حمید نے بنائی تھی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار فوج غیرسیاسی ہوئی ہے اب باجوہ کو سلیوٹ کرنا چاہیے یا لڑنا چاہیے کہ تم کیوں غیرسیاسی ہوئے ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے یہ نہیں کہا کہ جاؤ جاکر زرداری کو ووٹ دو یا نواز شریف کو ووٹ دو انہوں نے صرف یہ غیرسیاسی ہوئے کہ ہم مداخلت نہیں کریں گے اس ایکسرسائز میں ہمیں یہ پتا چل گیا ہے کہ وہ نیوٹرل ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button