تازہ ترینخبریںپاکستان

شریف فیملی کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، حسن، حسین نواز، سلمان شہباز کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے صاحبزادہ حسن  نواز، حسین نواز اور شہباز شریف کے صاحبزادہ سلمان شہباز کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گزار محمود اختر نے موقف اپنایا کہ شریف فیملی کے ان افراد کو سزا ہوچکی ہے یا مقدمات میں مطلوب ہیں، ملزمان کو پاکستان لا کر سزا پوری کرائی جائے، یا مقدمات چلائے جائیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کا اس معاملے سے کوئی براہ راست تعلق نہیں، جس پر درخواست گزار نے کہا کہ یہ معاملہ عوامی اہمیت کا ہے، کوئی بھی شہری رجوع کرسکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ عوامی اہمیت کے معاملے میں نیک نیتی ہونا چاہیے، معاملے سے پبلسٹی حاصل کرنے کی نیت نہیں ہونا چاہیے، درخواست گزار عوامی اہمیت سے متعلق معیار پر پورا نہیں اترتا۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button