تازہ ترینخبریںسیاسیات

باجوہ کو سلیوٹ کرنا چاہیے یا لڑنا چاہیے؟ آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سوال اٹھایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سلیوٹ کرنا چاہیے یا لڑنا چاہیے؟

سابق صدر آصف علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلی بار فوج غیرسیاسی ہوئی ہے اب باجوہ کو سلیوٹ کرنا چاہیے یا لڑنا چاہیے کہ تم کیوں غیرسیاسی ہوئے ہو۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے یہ نہیں کہا کہ جاؤ جاکر زرداری کو ووٹ دو یا نواز شریف کو ووٹ دو انہوں نے صرف یہ غیرسیاسی ہوئے کہ ہم مداخلت نہیں کریں گے اس ایکسرسائز میں ہمیں یہ پتا چل گیا ہے کہ وہ نیوٹرل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے نہیں ڈرتے رات کو نواز شریف سے بات ہوئی ہے اس کو سمجھایا اور آن بورڈ لیا ابھی ان کے توسط سے ہی بات کررہا ہوں۔

زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے گیم پلان میں الیکٹورل ریفارمز ہے وہ پہلے کرنے ہوں گے۔

سابق صدر نے عمران خان کا دھمکی آمیز مراسلہ ڈرامہ قرار دے دیا کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن میرا دوست ہے اگر ایسی بات ہوتی تو وہ مجھے فون کرکے بتا دیتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سندھ آجائیں اور ووٹ لے کر دکھائیں، اسلام آباد میں ایک مائنڈ سیٹ ہے کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی کو ووٹ نہیں ملتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button