تازہ ترینخبریںسیاسیات

چوہدری پرویز الٰہی کا قائم مقام گورنر پنجاب بننے سے انکار

پنجاب میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے گورنر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے باوجود آئینی بحران تاحال ختم ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے بعد پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے قائم مقام گورنر کا چارج سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔

قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر پرویز الٰہی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے تو پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری قائم مقام گورنر کا عہدہ نہیں سنبھال سکتے، اس صورتحال کے سبب صوبہ پنجاب کم از کم ایک ہفتے کے لیے گورنر سے محروم رہ سکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے بلیغ الرحمٰن کا نام تجویز کرنے کی سمری بھیجی تھی، اگر صدر نے 10 روزکے اندر وزیر اعظم کی تجویز پر عمل نہیں کیا تو بلیغ الرحمٰن کے تقرر کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی سیکریٹیریٹ کا دورہ کیا اور اسپیکر کی حیثیت سے اپنے معمول کے فرائض سرانجام دیئے، پارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ پرویز الٰہی نے قائم مقام گورنر کا چارج نہیں لیا ہے، وہ اس سلسلے میں آئینی ماہرین سے مشورہ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button