تازہ ترینخبریںکاروبار

دو ماہ کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کا امکان

وفاقی حکومت نے 2 ماہ کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پر آمادگی ظاہر کردی، جس میں مہنگی گاڑیاں، پر فیومز چاکلیٹس فینسی لائیٹس ٹائلز اور دیگر آسائشی اشیاء بھی شامل ہیں

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نےخسارہ کم کرنے کےلئے تجاویز تیار کر لیں ، جس میں 2ماہ کے لیےلگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ان تجاویز پر آمادگی ظاہر کردی ہے، ان میں مہنگی گاڑیاں، پر فیومز چاکلیٹس فینسی لائیٹس ٹائلز اور دیگر آسائشی اشیاء بھی شامل ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ فینسی اشیا کی امپورٹ پر پابندی کا مقصد بڑھتے تجارتی خسارے کو کم کرنا اور یہ عارضی پابندی ہوگی

وزارت تجارت ذرائع کے مطابق اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر لی گئی، فیڈریشن اور چیمبرز نے قومی مفاد میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان اقدامات سے ڈالر پر بوجھ کم ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button