تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب بھر میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال، گرانفروشوں کے خلاف کارروائی شروع

 

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے صوبہ بھر میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں صوبہ کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنروں نے آج ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کی۔ ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اشیا ء خورد و نوش حکومت کے مقررہ نر خوں پر فروخت کی جائیں۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنر ز نے گھی، پولٹری اور کر یانہ مر چنٹس ایسو سی ایشنز کے نمائندوں کے اجلاس طلب کر کے ان پر واضح کیا کہ گرا نفروشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

صوبہ بھر میں پرائس مجسٹر یٹوں کی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مارکیٹوں، بازاروں کا اچانک دورہ کریں گی اور اشیاء ضروریہ کی قیمتیں چیک کریں گی۔ ڈپٹی کمشنرز نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ دکانوں پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی فہر ستیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں۔ذخیرہ اندوزوں اور نا جائز منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہاکہ مارکیٹس میں ناجائز منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے۔آلو، پیاز اور ٹماٹر کی گرانفروشی پر سخت ایکشن لیا جائے۔تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اپنے ایریا ز میں سروے کریں۔ جو دکاندا ر بار بار منافع خوری کر رہے ہیں ان کی دکانوں کو سیل کیا جائے۔یوریا سمیت کھادوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

میرج ہالز میں ون ڈش قانون شادی اور ولیمہ دونوں تقریبات پر یکساں لاگو ہو گا اور چار دیواری میں ہونے والی تقریبات پر بھی یہ قانون نافذ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تاجر تنظیموں کو حکومت پنجاب کی زیر و ٹالر ینس پالیسی بارے آگاہ کر دیا ہے۔

اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کیلئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ گھی، آٹے، چینی، چکن اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کیلئے جامع ایکشن پلان بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ذخیرہ اندوزوں اور نا جائز منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ضلعی انتظامیہ کو شا دیوں میں وون ڈش پر سختی سے عمل در آمد کروانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دوکانوں اور ریڑھیوں پر نرخ نامے نمایاں آویزاں کیے جائیں۔ پنجاب حکومت کا فوکس عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button