تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

عامر لیاقت کو نشے پر لگانے والی کون تھی؟ دانیہ شاہ کا نیا انکشاف

دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو اُن کی سابقہ اہلیہ  طوبیٰ انور نے نشے پر لگایا تھا۔

گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ، سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے انکشافات اور الزامات سے بھر پور نیا انٹرویو دیا گیا ہے۔

انٹرویو کے دوران سیدہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کے نشے کی لت میں مبتلا ہونے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کو اُن کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے نشے پر لگایا تھا۔

طوبیٰ شاہ نے کہا کہ ’عامر لیاقت کوکین کا نشہ کرتا ہے، مجھے عامر لیاقت نے بتایا تھا کہ اُنہوں نے جب سے طوبیٰ سے شادی کی تھی اُس وقت سے نشہ کرتے ہیں۔‘

سیدہ دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے پاس عامر لیاقت کے نشے سے متعلق دیئے گئے بیان کے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں۔

انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران عامر لیاقت کا نشہ بنانے کا طریقہ بھی بتایا ہے۔

عامر لیاقت حسین کے بعد اب دانیہ شاہ نے بھی الزامات کے ساتھ عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دی ہیں۔

دانیہ شاہ کا ان ویڈیوز کو بطور ثبوت دکھاتےہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت ’کوکین کوکین کرتا رہتا تھا،  نشے کی حالت میں رہتا تھا، اپنے ملازموں سے نشہ منگواتا تھا، عامر لیاقت کی نظر میں اِن ملازمین کی حیثیت  مجھ سے زیادہ تھی۔‘

دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ’میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی، مجھے ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے۔‘

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ ’عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر، ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔

سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button