تازہ ترینتحریکخبریں

خان آج جہلم آ رہا ہے

حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف آج جہلم میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی آج جہلم میں جلسہ عام منعقد کرنے جارہی ہے، جلسے سے چیئرمین عمران خان سمیت اہم رہنما خطاب کرینگے، جلسے کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

جلسہ گاہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قد آور پورٹریٹ آویزاں کئے گئے ہیں جس پر امپورٹڈ حکومت نامنظور، غلامی نا منظور کے نعرے درج ہیں جبکہ مقامی رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کے لئے تہنیتی پیغامات بھی پنڈال میں سجائے گئے ہیں۔

جلسہ کے لئے سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں، ٹائیگر فورس کو جلسہ گاہ کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمے داری سونپی گئی ہے جبکہ خواتین کے لئے علیحدہ انکلوژر قائم کئے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہلم جلسے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ منگل کو میں جہلم آ رہا ہوںج ہلم شہیدوں کا اور غازیوں کا شہر ہے حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کے لئے عوام کو تیار کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانے کے لئے سب مارچ میں شرکت کریں، جہلم کی عوام کو بتانا ہے کہ بیرونی سازش سے مسلط کی گئی حکومت ہمیں نامنظور ہے امید کرتا ہوں کہ عوام اس جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button