تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

کیا سوناکشی سنہا بھی کسی کی ہو گئی؟

فلم دبنگ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا کی منگنی کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ 

اس حوالے سے ان کے ایک حالیہ پوسٹ سے ان افواہوں کو کچھ صداقت ملی۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹا گرام پر متعدد تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بائیں ہاتھ میں ہیرے کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہیں جبکہ ساتھ ساتھ وہ ایک پُراسرار شخص کے ساتھ پوز دیتی بھی نظر آئیں، جس کی وجہ سے ان کے پرستاروں میں اس سلسلے میں تجسس پیدا ہوا۔

انہوں نے اس پوسٹ میں تحریر کیا کہ میرے لیے بڑا دن، میرا ایک بڑا خواب سچا ثابت ہوا اور میں آپ کے ساتھ اسے شیئر کرنے کا انتظار نہیں کرسکتی، یقین نہیں آتا کہ یہ اتنا آسان ہوگا۔

ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں کی جانب سے خلوص اور مبارکباد کے پیغامات کا سیلاب امڈ آیا۔ جن میں ان کے پرستاروں کے ساتھ شیبانی داندیکر، انانیا برلا، کبریٰ سیٹھ، پریانکا شرما سمیت دیگر شامل تھے۔

ادھر میڈیا میں اس کہا جارہا ہے کہ کیا واقعی سوناکشی کی منگنی ہوگئی ہے یا پھر اپنے پروفیشنل اسائنمنٹ کے حوالے سے یہ پبلسٹی کے حصول کا کوئی طریقہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button