تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت سے خالصتان کی آزادی کی تحریک اٹلی پہنچ گئی

بھارت سے خالصتان کی آزادی کی تحریک یورپی ملک اٹلی پہنچ گئی۔

سکھ فار جسٹس کی جانب سے اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا ہے، جس کے لیے ووٹنگ کل اٹلی کے شہر بریشیا میں ہوگی۔

خالصتان ریفرنڈم سے قبل ہزاروں سکھوں نے اٹلی میں آزادی مارچ کیا، جس میں عورتوں، بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

آزادی مارچ کا مقصد بیساکھی کے موقع پر خالصتان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، اس دوران سکھوں نے بھارت سے آزادی کے لیے نعرے لگائے۔

سکھ رہنما نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت خالصتان کو آزاد کرے، سکھ کمیونٹی کئی دہائیوں سے آزاد خالصتان کا مطالبہ کررہی ہے۔

برطانیہ، سوئٹزر لینڈ سمیت 7 ممالک میں خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ ہوچکی ہے، کل اٹلی میں ہونے والی ووٹنگ میں بھی ہزاروں سکھ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button