Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
Uncategorizedتازہ ترینخبریںدنیا سے

امریکی صدر بائیڈن کو جھوٹ بولنے کی بیماری لگ گئی

امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست اوہایو کے ایک کارخانے کے کارکنوں سے اپنے خطاب میں جھوٹ بولتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ایران کا پچاس بار دورہ کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایسی حالت میں جبکہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کا جھوٹ بولنا عالمی ذرائ‏ع ابلاغ اور خود امریکی ذرائ‏ع ابلاغ میں کافی مشہور بھی ہو چکا ہے، حالیہ ہفتوں کے دوران کچھ زیادہ ہی جھوٹ بولنا شروع کر دیا ہے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اوہایو کے یونائیٹڈ پرفارمینس میٹلز کارخانے کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر جھوٹ بولا اور کہا کہ انھوں نے اپنے مشن کے دوران ایران و عراق اور افغانستان کا پچاسوں بار دورہ کیا ہے۔

اس سے قبل انھوں نے کہا تھا کہ انھوں نے مغربی ایشیا کے ملکوں کا تیس سے چالیس بار دورہ کیا ہے جبکہ اب انھوں نے یہ دعوی کیا ہے کہ ایران، عراق  اور افغانستان کا پچاسوں بار دورہ کیا ہے اور اسی طرح کے دورے انھوں ںے یوکرین کے بھی کئے ہیں۔

اس سے قبل جوبائیڈن نے سیاٹل میں بغیر کسی کی موجودگی کے وہم میں ہاتھ ملانے کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تھا جبکہ وہاں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!