تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

نام نہاد سکالر فحش فلمیں بنانے کا کہتا تھا، عامر لیاقت کی بیوی کے عدالت میں الزامات

بہاولپور ( محمد ذیشان لطیف ) رکن قومی اسمبلی، ٹی وی میزبان اور اسکالر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے خلع کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

تنسیخ نکاح کی درخواست میں انہوں نے عامر لیاقت سے 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے کا حق مہر بھی دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تنسیخ نکاح کی درخواست میں دانیہ شاہ نے عدالت سے عامر لیاقت سے نان و نفقہ کی مد میں ماہانہ ایک لاکھ روپے بھی دلوانے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے درخواست میں کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں 11 کروڑ روپے کے گھر، 45 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی اور چار لاکھ روپے مالیت کا سونا یا ان اشیا کی رقم دلوانے کی استدعا بھی کی ہے۔

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نام نہاد اسکالر انہیں چار چار دن تک کمرے میں بند رکھتا تھا، انہیں کھانا تک نہیں دیتا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت انہیں ساری ساری رات جگاتے، انہیں بہت ذلیل و خوار کرتے تھے۔

دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت نے ان پر تشدد کیا، ان کا گلا دبایا اور انہیں گولی مارنے کی دھمکی بھی دی جب کہ میڈیا کی کوئی بات بری لگنے پر وہ ان پر غصہ اتارتے تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر انہیں یا ان کے اہل خانہ سمیت ان کے بھائی کو کسی طرح کا کوئی بھی نقصان ہوگا تو اس کا ذمہ دار عامر لیاقت کو سمجھا جائے۔

دانیہ شاہ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں عامر لیاقت حسین پر انتہائی سنگین اور شرم ناک الزامات عائد کیے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت انہیں بیرون ملک کے لیے فحش ویڈیوز بھیجنے کا مطالبہ کرتے تھے، انہیں غیر محرم مرد حضرات کے سامنے آنا کا کہتے تھے جب کہ وہ آئس کے نشے سمیت دیگر اقسام کا نشہ بھی کرتے تھے۔

اپنی درخواست میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے فحش ویڈیوز بنانے کے انکار پر عامر لیاقت حسین انہیں پانچ پانچ دن تک کمرے میں بند کردیتے تھے۔

واضع رہے کہ دانیہ شاہ کی جانب سے خلع کے لیے عدالت سے ایک ایسے وقت میں رجوع کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں بھی عامر لیاقت اور ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

دونوں کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں شادی کے محض 3 ماہ بعد ہی سامنے آئی ہیں۔

دونوں نے فروری کے پہلے ہفتے شادی کرنے کی تصدیق کی تھی، دانیہ شاہ اسکالر عامر لیاقت حسین سے 31 سال کم عمر ہیں۔

دانیہ شاہ کی عمر 18 سال جب کہ عامر لیاقت حسین کی عمر 49 برس ہے۔

عامر لیاقت کی دانیہ شاہ سے شادی سے قبل ان کی پہلی دو شادیاں بھی طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

عامر لیاقت سے دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے فروری 2022 میں خلع لینے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے جولائی 2018 میں ان سے شادی کی تھی۔

اس سے قبل ڈاکٹر بشریٰ نے دسمبر 2020 میں عامر لیاقت سے طلاق ہوجانے کی بھی تصدیق کی تھی۔

عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور بھی ان سے کئی سال کم عمر تھیں جب کہ پہلی اہلیہ سے انہیں دو جواں سالہ بچے ہیں، جن میں سے بیٹی اور بیٹا ہیں، جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔

1 2 3 4 5 6 7اگلا صفحہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button