تازہ ترینخبریںپاکستان

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر، ہائی الرٹ جاری

وانا(رپورٹ آدم خان وزیر سے)

خیبر پختونخوا کے بیشتر اور جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر، ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، ہیڈ اسٹروک کا خطرہ۔

خیبر پختونخوا میں اگلے ہفتے سے شدید گرمی کی لہر کی پیشن گوئی، صوبے کے بیشتر، خصوصاً جنوبی علاقوں میں اتوار سے دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہونے کا امکان ہے،

دن کا درجہ حرارت (زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ) معمول سے 09-07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے،
عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں،

گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا سبب بن سکتے ہیں،
زیادہ درجہ حرارت صوبے کے بالائی علاقوں میں برف پگھلنے میں اضافہ جبکہ دریاؤں کا بہاؤ کو بڑھا سکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button