تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ادھوری عید کی غمگین کہانی

پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین نے اپنی آدھی ادھوری عید کی غمگین کہانی سُنائی ہے۔

ہاجرہ یامین میٹھی عید پر اپنے گھر میں مرحوم والد کی یادوں میں کھوئی ہوئی نظر آئیں۔

ہاجرہ یامین کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر چند تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ مردانہ کرتے میں نظر آ رہی ہیں۔

ہاجرہ یامین کا اپنی اس پوسٹ پر  لکھنا ہے کہ:

گھر،

ابو کا کُرتا،

ابو کی چارپائی،

ابو کی یاد،

ادھوری عید۔

ہاجرہ یامین نے اپنی اس پوسٹ پر مداحوں سے اپنے والد کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’پلیز، ابو کے لیے دعا کر دیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button