تازہ ترینتحریکخبریں

آج مارچ کا اعلان کیا جائے گا

 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج عمران خان لانگ مارچ کی تارِیخ کا اعلان کریں گے، مارچ شروع ہوگیا توعمران خان بھی نہیں روک سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک چمگادڑ ہے اس کا علاج میں 15 تاریخ کو کروں گا ،18 تک آزاد ہوں ، عمران خان میانوالی جارہا ہے، ہوسکتا آج مارچ کا اعلان ہو جائے ، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 31 مئی سے پہلے پہلے الیکشن کرا لیں کیونکہ مارچ شروع ہوگیا توعمران خان بھی نہیں روک سکے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button