تازہ ترینخبریںکاروبار

‘شہباز شریف کا دورہ ، سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر واپس مانگ لئے’

ماہر معیشت مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ان کی تمام شرائط رد کردیں اور سعودی عرب نے بھی تین ارب ڈالر واپس مانگ لئے۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر حکومت پر برس پڑے، انھوں نے کہا کہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ تاثردیا گیا کہ سعودی عرب نے8ارب ڈالر دے دیئے جبکہ مفتاح اسماعیل نے بتایا سعودی عرب سے واپس 3ارب ڈالر مانگ لیے ہیں۔

ماہر معاشیات نے کہا کہ دنیا کی تمام کرنسیوں کے ساتھ روپیہ بھی کمزورہوگا، حکومت کی نا اہلی واضح نظرآئی ، ان کے دعوے تھے کہ شہباز شریف کے آنے سے معیشت بہترہوئی ہے لیکن ان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہہ رہے تھے کہ آئی ایم ایف جائیں گے اور پیسے لے آئیں گے، آئی ایم ایف نے ان کی تمام شرائط رد کردیں۔

ڈالر کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے مزمل اسلم نے کہا کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو ڈالر 200 روپے تک جا بھی سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button