تازہ ترینجرم کہانیخبریں

شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کے انکشافات

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ، ملزم کا کہنا ہے کہ محض حادثہ تھا جس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزم کو گرفتار کرکے سی آئی اے کے حوالے کردیا۔

گرفتار ملزم نے ابتدائی بیان میں کہا کہ ملزم وجاہت علی نے رینٹ پر گاڑی مرید کے سے حاصل کی اور اہلخانہ کےساتھ اسلام آباد جانے نکلا ، محض حادثہ تھا جس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

ملزم روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک ریائش پذیر تھا،چھٹی پر پاکستان آیا ، رینٹ پر گاڑی لے کر فیملی کے ساتھ اسلام آباد جا رہا تھا، حادثےکے بعد خوفزدہ ہو گیا اور واپس مرید کے آگیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ کالیکی منڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمہ لاہور کے جابرعلی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کا مالک طاہر نذیرمرید کے کا رہائشی ہے ، طاہرنذیدنے کار وجاہت علی نامی شخص کو کرائے پر دی تھی ، جواپنی فیملی کےساتھ اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے بعد حادثے کا شکار ہونے والی کار اور ڈرائیور وجاہت علی کو تھانہ مرید کے لایا گیا۔

وجاہت علی نے بتایا کہ جائے حادثہ پر رکا لیکن شہباز گل کو گاڑی سےنکلتے دیکھ کر بھاگ گیا۔

پولیس نے مزید کہا ہے کہ شواہد اور تفتیش کے مطابق یہ حادثہ ہے جو وجاہت علی کی غفلت سےپیش آیا ، شہباز گل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش نہیں گئی ، وجاہت علی کو مزید تفتیش کے لیے حافظ آباد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button