تازہ ترینخبریںپاکستان

وطن عزیز کا استحکام ہر حال میں مقدم رہنا چاہیے

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے کہ عید الفطر کی خوشیاں سیاسی تناٶ کی نذر نہیں ہونی چاہیے۔ملک میں قومی یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

وطن عزیز کا استحکام مقدم رہنا چاہیے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے عیدگاہ پارک شہاب پورہ میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔ پروفیسر ساجدمیر نے کہا آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگاکہ ہم مل کر اپنے وطن کی بقا اور سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔

پاکستان کو سیاسی ومعاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لیے غیر سودی نظام نا فذ کرنا ہو گا۔اس ضمن میں وفاقی شریعت عدالت کا فیصلہ خوش آٸند ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button