تازہ ترینخبریںسیاسیات

بلوچستان اور کےپی میں کامیابی حاصل کرکے پھر جشن منائینگے

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ابھی نصف کامیابی ملی ہے، پچاس فیصد کام باقی رہتا ہے، بلوچستان اور کےپی میں کامیابی حاصل کرکے پھر جشن منائینگے۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد آصف زرداری نے کارکنان سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکبادی، انہوں نے کہا کہ کارکنوں سےملاقات بہت عرصہ بعد ہوئی ہے، اب ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔

کارکنوں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ عید کا دن ہے میں کچھ نہیں بولنا چاہتا مگر پچھلےحکمرانوں نے ہر شعبےکو تباہ کیا،اب ملک میں عوام کا راج ہوگا، ہم سب نے مل کر ملک کو آگے بڑھانا ہے۔

اس موقع پر آصف زرداری نے معنی خیز انداز میں کہا کہ ابھی نصف کامیابی حاصل ہوئی ہے، باقی پچاس فیصد کام رہتاہے، بلوچستان اور کےپی میں کامیابی حاصل کرکے پھر جشن منائینگے، پنجاب اور کے پی میں جلد پی پی کی حکومت ہوگی اور وہ دن دور نہیں کہ جب ملک میں پی پی کی حکومت ہوگی، اب ملک میں عوام کا راج ہوگا،اگلی فتح ہماری ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button