تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

جی میں بانجھ ہوں، آُپ نے درست سناااا

بھارتی اداکارہ پائل رستوگی نے بانجھ پن اور پھر خودکشی کی کوشش کرنے کا اعتراف کرلیا۔ 

کنگنا رناوت کے ریالٹی شو "لاک اپ” میں شرکت کے دوران پائل نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا تو ان کے چاہنے والے ہکابکا رہ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بگ باس 2 میں منفی انداز میں شہرت پانے کے بعد وہ نشہ کرنے لگی تھیں، 48 گھنٹوں تک بلاتعطل شراب نوشی کرنے کی عادی ہوگئی تھیں۔

پائل نے اس کے بعد خود کشی کرنے کے ارادے سے متعلق بھی شو کے دوران گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نشے کی حالت میں انہوں نے اپنے ہاتھ کی نبض کاٹنے کی بھی کوشش کی، اور یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہ اکیلی رہا کرتی تھیں۔

پائل نے خود پر طاری ہونے والی اس کیفیت کو اپنے گھریلو مسائل اور والدین کی علیحدگی کی وجہ بھی قرار دیا۔

اسی طرح شو کے دوران پائل رستوگی نے شوہر سنگرام کے ساتھ تعلقات پر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ بانجھ پن کا شکار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ سروگیسی یا پھر لے پالک سے متعلق سوچ رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button