تازہ ترینخبریںسیاسیات

شیخ رشیدکی وگ اتار کر لانیوالےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا، حنیف عباسی

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے شیخ رشید سے متعلق عجیب و غریب اعلان کیا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ایما پرمسجد نبوی ﷺ کےافسوس ناک واقعےکی منصوبہ بندی کی گئی، بدترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا، مسجد نبوی کے واقعہ کی پلاننگ عمران خان اور  شیخ رشید نےکی، شیخ رشید کا بھتیجا بھی پلاننگ شامل رہا۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سیاسی مقابلہ کریں، جس حلقے سے شیخ رشید الیکشن لڑیں گے وہاں سے میں بھی لڑوں گا اور مقابلہ کروں گا، یہ جہاں جائیں گے انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی میں مریم اورنگزیب، شازین بگٹی کو گالیاں دی گئیں، ان سب لوگوں کیخلاف مقدمہ درج کرکےگرفتار کرنا چاہیے، یہ نواز شریف یا شہباز شریف کی نہیں، مدینہ کے تقدس کی بات ہے، اس فعل میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button