تازہ ترینخبریںسیاسیات

ایک پارٹی کے لیے 24 گھنٹے عدالتیں کھلی اور دوسری کے لیے بند ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں عمران خان جیسی کرشماتی شخصیت کسی سیاسی رہنما کی نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہر ہفتے ملک میں لاکھوں لوگ باہر نکل رہے ہیں، اسلام آباد آ کر کیا ہوگا، یہ کارڈز عمران خان کے سینے میں ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے پر فیصلہ آ جاتا تو یہ حالات پیدا نہ ہوتے، ایک پارٹی کے لیے 24 گھنٹے عدالتیں کھلی اور دوسری کے لیے بند ہیں، عدالتوں کا صرف ایک پارٹی کے لیے کھلنا دراصل انصاف کی تقسیم  ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی اس وقت مقبوضہ ہے، ہم آزاد کرانے آئے ہیں، اب پاکستان کی سیاست میں عمران خان اور اینٹی عمران خان فیکٹر ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم صرف پی ٹی آئی فنڈنگ کیس چلائیں گے، ایسے فیصلے آئیں گے تو بتائیں الیکشن کمیشن کو کیسے تسلیم کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف ایک ووٹ پر کھڑی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ اس حکومت کے مستقبل کا تعین کرے گا، فیصلہ ہونا ہے کہ الیکشن زیادہ نقصان کرا کر کرانا ہے یا کم نقصان پر۔

پنجاب کی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان ایسے نہیں چل سکتا، 25 بندوں سے ہنگامہ آرائی کرا کر ووٹ ڈلوا دیا، گورنر پنجاب اور اسپیکر حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ نہیں مانتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button