تازہ ترینتحریکخبریں

حمزہ شہباز کا حلف رُکوانے کیلئے PTI کی انٹرا کورٹ اپیل دائر

حمزہ شہباز کا حلف رُکوانے کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔

انٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ ن نے پولیس کو داخل کرایا۔

پی ٹی آئی ارکان کا انٹرا کورٹ اپیل میں کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو پارلیمانی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں، ہائی کورٹ کا 29 اپریل کا حکم آئین کے مطابق نہیں۔

انٹرا کورٹ اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ کے فیصلے میں صدر اور گورنر کے خلاف ریمارکس دیے گئے، آئین کے تحت صدر اور گورنر کسی عدالت کو جوابدہ نہیں۔

پی ٹی آئی ارکان نے انٹرا کورٹ اپیل میں یہ بھی کہا ہے کہ لارجر بینچ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button