دوبارہ شادی کے سوال پر کرشمہ کپور کا جواب
بالی ووڈ کی ماضی قریب کی معروف اداکارہ اور کرینہ کپور کی بڑی بہن کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کی پسندیدہ خوراک بریانی اور فیوریٹ کلر بلیک ہے۔
انہوں نے یہ باتیں انسٹاگرام پر جمعرات کو سوال و جواب کے سیشن کے دوران اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج وہ ہر قسم کے سوالات کے جواب دینے کے موڈ میں ہیں اور بطور اماں پیش ہورہی ہیں کہ جو چاہیں پوچھ لیں۔
اس دوران ان سے ایک پرستار نے پوچھا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کریں گی۔ اس پر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پریشان اور کنفیوژ شخص کی اینیمیٹڈ امیج (GIF) شیئر کی اور لکھا صورتحال پر منحصر ہے۔
یاد رہے کہ کرشمہ ہر موضوع پر بات کرلیتی ہیں لیکن اپنے ماضی بالخصوص اپنی ازدواجی زندگی پر مبنی ماضی پر شاذ ونادر ہی گفتگو کرتی ہیں۔
اسکی وجہ ان کی اپنے سابق شوہر سنجے کپور سے ہونے والی طلاق ہے جو کہ بڑے تکلیف دہ انداز میں ہوئی۔