تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

جویریہ سعود نے دعا زہرہ کے والدین کو کیا مشورہ دے ڈالا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے دعا زہرہ کے والدین کو مشورہ دے دیا۔

گزشتہ دنوں کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ نے لاہور میں ظہیر احمد نامی لڑکے سے نکاح کیا عدالت نے دعا کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

دعا زہرہ کے لاپتا ہونے پر متعدد شوبز شخصیات نے ان کی بازیابی کے لیے پوسٹ شیئر کی تھیں۔

اب اداکارہ جویریہ سعود نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور دعا زہرہ کے والدین کو مشورہ دیا۔

جویریہ نے لکھا کہ ’الحمدللہ دعا خیریت سے ہے، والدین سے میری گزارش ہے کہ گھر میں بیٹیوں کے لیے ایسے حالات پیدا نہ کریں کہ ان کو اپنا گھر دوزخ لگنے لگے اور وہ جنت کی تلاش میں مجبوراً گھر سے باہر قدم نکالیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اللہ سب بیٹیوں کے نصیب بلند فرمائے آمین۔

اداکارہ عروہ حسین نے بھی لکھا تھا کہ ’دعا زہرہ بدسلوکی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی چاہے وہ والدین کی طرف سے ہو۔‘

عروہ نے لکھا کہ ’جس طرح بچوں کو سکھایا جاتا ہے کہ والدین کے ساتھ کیسے برتاؤ کریں اسی طرح والدین کو بچوں کے ساتھ برتاؤ کا سبق ملنا چاہیے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button