تازہ ترینخبریںخواتیندلچسپ و حیرت انگیز

کوریائی خاتون صرف چار سال میں گھر کی مالک کیسے بن گئی؟

جنوبی کوریا کی ایک نوجوان کفایت شعار خاتون نے ہر ماہ صرف 7 امریکی ڈالرز کے مساوی رقم کھانے پینے پر خرچ کرکے چار سال کے دوران 80 ہزار ڈالر بچائے۔

24 سالہ جی ہائیون کواک نامی خاتون کی جانب سے کفایت شعاری کی ایسی مثال قائم کرنے پر اس ماہ جنوبی کوریا میں سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کی جارہی ہے۔

جی ہائیون کواک نے اپنی ملازمت کا آغاز 5 برس قبل اس وقت کیا جب وہ صرف 19 برس کی تھیں اور انہیں جلد ہی اندازہ ہوگیا کہ اگر انہیں رہائش کے لیے اپنا گھر بنانا ہے تو پھر رقم پس انداز کرکے رکھنا ہوگی۔

باوجود اس کہ وہ اوسطاً ماہانہ صرف دو ملین وان (ٹیکس کی ادائیگی کے بعد) کماتی تھیں، انہوں نے ہر ماہ 100 ملین وان کی بچت کرنا شروع کردی اور یہ سلسلہ چار برس تک جاری رکھا۔

اس دوران انہوں نے 80 ہزار ڈالرز کے مساوی رقم جمع کی جو کہ ان کی رہائش کے لیے اپارٹمنٹ خریدنے کے لیے اچھی خاصی رقم تھی اور اس کا مطلب یہ تھا کہ وہ جلد ہی اپنی ذاتی رہائش گاہ میں رہنے کے قابل ہوسکیں گی۔

لیکن ہر کوئی تصور کرسکتا ہے کہ اتنی کم تنخواہ میں سے یہ رقم جمع کرنا کوئی آسان کام نہ تھا اور انہیں اپنی کفایت شعاری کو کنجوسی کی حد تک اپنانا پڑی، جس میں کہ وہ اپنی ماہانہ خوراک کے اخراجات پر صرف 8400 وان یا 6 اعشاریہ سات ڈالرز کے مساوی رقم خرچ کرتی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button