تازہ ترینخبریںدنیا

مسجد نبویؐ واقعے پر کارروائی، سعودی حکومت نے کچھ پاکستانیوں کو پکڑ لیا

مسجد نبوی ﷺ میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر سعودی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کچھ پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان میں ترجمان سعودی سفارتخانے نے پاکستانیوں کی گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقام کے احترام کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کچھ پاکستانیوں کو قواعد کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ پہنچے تھے تو کچھ لوگوں کی جانب سے ’شہباز شریف چور چور‘ کے نعرے لگائے گئے تھے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ روضہ رسولﷺ پر ہونے والا واقعہ قابل مذمت ہے، پوری قوم اس واقعے کی مذمت کرتی ہے یہ وہ مقام ہے جو ادب و احترام کا ہے جہاں اونچی سانس لینا بھی مناسب نہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ روضہ رسولﷺ پر ہونے والا واقعے کی منصوبہ بندی پاکستان سے کی گئی، سعودی حکومت سے درخواست کریں گے ایسے واقعات کیخلاف اقدامات کرے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسجد نبویؐ کا واقعہ پلانٹڈ نہیں اچانک ردعمل تھا، پی ٹی آئی کے ورکرز ان چیزوں میں شامل نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button