Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینحالات حاضرہخبریں

شام پر اسرائیلی میزائل حملے کے بعد روس کا شدید ردعمل

دمشق میں گزشتہ روز اسرائیل کے میزائل حملے کے بعد روس نے اسرائیل سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام پر اپنے حملے بند کر دے۔

ترک سرکاری خبررساں ادارے انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق ماسکو میں پریس بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل اس شیطانی اور خطرناک کارروائیوں کو روکے۔ ہم اس بات پر زور دینا ضروری سمجھتے ہیں کہ شام کی سرزمین پر جاری اسرائیلی گولہ باری بین الاقوامی قوانین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، لہٰذا یہ واضح طور پر ناقابل قبول ہے۔

زاخارووا نے مزید کہا کہ ہم ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں جو فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کرے اور پورے خطے میں کشیدگی کا باعث بنے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے شامی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتیں کمزور پڑتی ہیں اور شام میں دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں چار شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!