تازہ ترینجرم کہانیخبریں

آمدنی سے زائد اثاثے؛ نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

 قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق خاتون اول بشری کی قریبی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔

نیب کے مطابق فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ اور مختلف اکاوٴنٹس رکھنے کے الزامات پر انکوائری ہوگی اس حوالے سے ڈی جی نیب لاہور کو معاملے کی قانون کے مطابق انکوائری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

نیب کے اعلامیے کے مطابق میڈیا رپورٹس میں فرح خان پر غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، فرح خان نے 9 بار امریکا اور 6 بار متحدہ عرب امارات کا سفر کیا، فرح خان کے اثاثوں میں سال 2018ء کے بعد سے نمایاں اضافہ ہوا، تین برس کے دوران فرح خان کے ذاتی اکاوٴنٹ میں 84 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقومات موصول ہوئیں جنہیں فوراً ہی اکاؤنٹ سے نکال لیا گیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق آمدنی سے زائد اثاثے بنائے جانے پر نیب فرح خان کے خلاف تحقیقات کرے گا جس کے لیے افسران کو ہدایت کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button