آزادی فلسطین جنگتازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیا
یوم قدس: مسجد الاقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں ایک مرتبہ پھر دھاوا بول دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مسجد الاقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربر کی گولیاں برسائیں۔
فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے مطابق مسجد الاقصیٰ میں ہونے والی جھڑپوں میں 42 فلسیطنی زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ مسجد الاقصیٰ میں گزشتہ 2 ہفتوں میں تقریباً 300 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔