تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم کی سرکاری خرچ پرعمرہ ادائیگی کے لیے لاؤ لشکر لے جانے کی کوشش ناکام

وزیراعظم شہباز شریف کی سرکاری خرچ پر عمرہ ادائیگی کے لیے لاؤ لشکر لے جانے کی کوشش ناکام ہوگئی ، اب 74 افراد کے بجائے 13 افراد سعودی عرب جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف نیوز چینلز کی نشاندہی، زبردست سیاسی اور عوامی ردعمل کے نتیجے میں وزیراعظم شہباز شریف کی سرکاری خرچ پر لاؤلشکرکو عمرہ پر لے جانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

شہباز شریف کے ہمراہ 74 افراد کے بجائے اب 13 افراد پر مشتمل مختصر وفد سعودی عرب جائے گا، وفد پاک ایئرفورس کے خصوصی طیارے سے سعودی عرب جائے گا۔

ارکان کو صبح 10 بجے نورخان بیس راولپنڈی پہنچنے کی ہدایات کردی ہے ، خصوصی طیارےکی ممکنہ روانگی صبح11 بجےرکھی گئی ہے۔

حکومتی دعوؤں کے باوجود عمرہ سرکاری خرچ پر ہی ہوگا ، حکومتی ذرائع نے وفد کے تمام ممبران کو ٹکٹ کی ادائیگی خود کرنے کا کہا جبکہ اکثر ارکان نے شیڈول پروازوں اور ذاتی خرچ پر جانے سے معذرت کرلی ہے۔.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button