تازہ ترینتحریکخبریں

حمزہ شہباز آج بھی وزیر اعلی کا حلف اٹھا پائیں گے یا نہیں؟

لاہور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے آج حلف لینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے گورنر پنجاب کو خود یا نمائندے کے ذریعے حلف برداری یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور 3 صفحات پر مشتمل محفوظ مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا ہے حمزہ شہباز سے آج حلف لیا جائے تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ گورنر یہ ذمہ داری ادا نہیں کرتے تو صدر کسی اور کو نمائندہ نامزد کریں، حلف میں بار بار تاخیر کی جارہی ہے، صوبہ 25 روز سے وزیراعلیٰ کے بغیر چل رہا ہے اور حکومت غیر فعال ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت پنجاب میں حکومت کا قیام یقینی بنانے کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

جسٹس محمد امیر بھٹی نے فیصلے کی کاپیاں صدر عارف علوی اور گورنر عمر سرفراز چیمہ کو فیکس کرنے کا حکم بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button