تازہ ترینجرم کہانیخبریں

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب فرد جرم کیلئے طلب

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں آج کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔

عدالت نے شہباز شریف کو فرد جرم کے لیے 14 مئی کو طلب کر لیا، عدالت نے دیگر تمام ملزمان کو بھی فرد جرم کے لیے اسی روز طلب کیا گیا ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان فرد جرم کے لیے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

 آج سماعت میں شہباز شریف کی عدم پیشی کے باعث فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی، شہباز شریف کے وکیل نے کابینہ اجلاس کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

ایف آئی اے نے حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button