تازہ ترینخبریںدنیا

مسلح شخص کی اسکول میں فائرنگ، دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک

روس کے اولیانوسک ریجن میں ایک مسلح شخص نے بچوں کے اسکول (کنڈرگارٹن) میں فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

مقامی روسی حکام کے مطابق بچوں کےاسکول میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹیچر، دو بچے اور حملہ آور بھی شامل ہیں۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ ہونے کا امکان ہے۔

ادھر ماسکو سے خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ  مسلح شخص نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button