تازہ ترینجرم کہانیخبریں

جامعہ کراچی میں ہونے والا خودکش دھماکا خاتون نے کیا تھا

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کی وین میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا جو ایک خاتون نے کیا۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں دھماکا دیکی کے بعد کیا گیا، بارودی مواد لوکل نہیں لگ رہا، اسکول بیگ کی طرح کوئی ڈیوائس بنائی گئی تھی جسے خودکش بمبار نے اپنی بیک پر لگایا ہوا تھا۔

کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ زخمیوں میں ایک غیر ملکی اور ایک رینجرز اہلکار شامل ہے۔

بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تین سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، بھاری مقدار میں اسٹیل بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔

بی ڈی ایس حکام کے مطابق ایک میٹر کے فاصلے سے خودکش حملہ کیا گیا، جسم کے اور برقع کے ٹکڑے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب وین میں دھماکے سے تین چینی باشندوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 چینی اساتذہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button