تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا عوام کیلئے عید کا بڑا تحفہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کو گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مشکلات میں مبتلا نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے زیر صدارت بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا ، جس مین وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں جانیوالےفیڈرزسےمتعلق بھی آگاہ کیا گیا ، جس پر وزیر اعظم نے 30 اپریل تک تمام مسائل کا سد باب کرنے اور یکم مئی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مشکلات میں مبتلا نہیں کر سکتے، ایندھن کے مربوط ، مستقل نظام کی تشکیل ، آئندہ ماہ کی منصوبہ بندی کریں۔

اجلاس میں تقسیم کارکمپنیوں کے فیڈرز کے خسارے ختم کرنے کی مؤثر منصوبہ بندی طلب کرلی گئی۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال سےبندپڑے27بجلی گھروں میں سے20کوفعال کردیاگیا، 20بجلی گھروں کےدوبارہ چلنے سے بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ گزشتہ حکومت نے4سال میں بجلی گھروں کیلئےایندھن نہیں خریدا، موجودہ حکومت نےصرف 2ہفتےمیں ایندھن کا انتظام کیا، بجلی گھروں سےپیداواربڑھاکرلوڈ شیڈنگ کاسدباب کیاجا رہاہے۔

اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوارتقریباً18500میگاواٹ ہے، طلب کےلحاظ سےبجلی کاشارٹ فال500سے2ہزارمیگاواٹ ہے، بجلی گھروں کی بروقت مرمت،دیکھ بھال میں مجرمانہ غفلت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button