تازہ ترینجرم کہانیخبریں

خون سفید، کراچی سے گمشدہ ہونے والی دعا زہرہ نے والد پرہی مقدمہ کر دیا

کراچی سے گمشدہ ہونے دعا زہرہ نے والد پر لاہور میں واقع گھر میں گھسنے اور اغوا کی کوشش کا الزام عائد کردیا اور عدالت میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے لاہور کی سیشن عدالت میں والد کیخلاف درخواست دائرکردی ، جس میں دعا نے شادی کے بعد والد پر لاہور میں واقع گھر میں گھسنے کا الزام عائد کیا ہے۔

دعانےوالداورکزن پر اغوا کی کوشش کا بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ والدکزن زین العابدین سےزبردستی شادی کرواناچاہتاہے اور میں اپنے خاوند کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی تھی۔

دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ 18اپریل کو والد اورکزن زین العابدین اچانک گھر میں گھس آئے، دونوں نے مجھے اور میرے خاوند کو دھمکیاں دیں اور مجھے میرے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اہل محلہ کے جمع ہونے پر دونوں کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی ، اپنی پسند سے شادی کی ہے، خاوند کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔

دعا نے لاہورہائیکورٹ میں اپنے والد کے خلاف ہراسمنٹ کی درخواست دی ، جس میں استدعا کی کہ عدالت نے والد اور کزن کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے دعا زہرہ کوہراساں کرنے سے روکتے ہوئے پولیس کو دعا زہرہ کو ہراساں کرنے سے تحفظ دینے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button