تازہ ترینخبریںپاکستان

احسن اقبال کے ’تضحیک آمیز‘ بیان پر کیوبن سفیر کا اظہار ناراضی

پاکستان میں تعینات کیوبا کے سفیر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کے بیان کو تضحیک آمیز قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیوبا کے سفیر جیویئر کیرو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "خوش قسمتی سے احسن اقبال کی لاہور میں پریس کانفرنس میں کیوبا کا تضحیک آمیز ذکر پاکستانیوں کی کیوبا کے لیے اصل احترام اور گہری انسیت کی نمائندگی نہیں کرتا۔‘

کیوبا سفیر کا تنقیدی ٹوئٹ پر احسن اقبال پھر حرکت میں آئے اور انہوں نے ایک ٹویٹ میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم کیوبا کے لوگوں اور کیوبا سے اپنے دوستانہ تعلقات کا احترام کرتے ہیں، ہم پاکستان میں دو ہزار پانچ کے زلزلے کے بعد کیوبن ڈاکٹروں کا شاندار کردار بھلا نہیں سکتے۔

اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا بیان خارجہ پالیسی کے تناظر میں تھا۔

واضح رہے کہ لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے دور حکومت میں پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے تھے۔

تقریر میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو کیوبا یا شمالی کوریا نہیں بننے دینا چاہتے۔

سوشل میڈیا پر ردعمل

وفاقی وزیر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button