تازہ ترینخبریںپاکستان

ناقص کارکردگی والے بورڈز کی ازسر نو تشکیل کا فیصلہ

حکومت نے ناقص کارکردگی والے بورڈز کی ازسر نو تشکیل کا فیصلہ کیا ہے، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کا بورڈ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ سوئی سدرن و ناردرن کمپنی کے بورڈ بھی تبدیل ہوں گے، نئے بورڈز میں اہل افراد کو شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ بورڈز کی ازسر نو تشکیل کا مقصد اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے، پلاننگ کمیشن اور متعلقہ وزارتوں کو ٹاسک دیدیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ موجودہ بورڈ اراکین کی کارکردگی بھی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اراکین نے بورڈز اجلاسوں میں کس حد تک شمولیت کی، چیک کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈسکوز میں میٹریل خریداری میں تاخیر کے ذمہ داران بورڈ تھے، سوئی ناردرن کمپنی کے بورڈ اراکین بھی کارکردگی نہ دکھا سکے، ڈسکوز اور سوئی گیس کمپنیاں نقصانات کم نہ کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button