تازہ ترینخبریںسیاسیات

کیا آپ جانتے ہیں کہ عمران خان کے صفِ اوّل کے سپاہی کون ہیں؟

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام تر حمایتیوں کو صفِ اول کا سپاہی قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میں سوشل میڈیا کے اپنے تمام جنگجوؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نےحکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کیخلاف ہماری جنگ کو دلیری سے سماجی میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز تک توسیع دی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خودمختاری وجمہوریت کی ہماری اس تحریک کو آگے بڑھاتے رہیے۔ آپ ہمارے صفِ اوّل کے سپاہی ہیں!

یاد رہے کہ رواں ماہ عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد وہ عدالتِ عظمیٰ کے عہدے سے فارغ ہوگئے تھے۔

عہدے سے برطرفی کے بعد سے عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، ان کی ’ٹوئٹر اسپیس‘ نے عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

بعد ازاں عمران خان نے سوشل میڈیا پر فعال اُن کے ایجنڈے پر ٹوئٹس کرنے والے اپنے چاہنے والوں کو ’صفِ اول کا سپاہی‘ قرار دیا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button