تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ہوشیار، آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈ پھر شروع، شہری لٹنے لگے

کراچی میں شہریوں کے ساتھ ایک بار پھر آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، ابتدائی طور پر تین نجی بینکس کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فراڈ کی شکایات دو روز سے منظر عام پر آنا شروع ہوئیں، شہریوں کے اکاؤنٹ سے چھوٹی رقوم کی کئی ٹرانزیکشنز ہوئیں، ٹرانزیکشنز بین الاقوامی رقوم میں ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانزیکشنز سرچ انجن گوگل پر جعلسازی سے کی گئیں، جس کے بعد کئی شہریوں نے اپنے بینکس سے رابطے کرلیے۔

ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی شہریوں نے رابطہ کیا ہے، تاہم  کتنے شہری متاثر ہوئے یہ کہنا فی الحال مشکل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button